ویب ڈیسک : امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں ہندوؤں کے سب سے بڑے مندر کی دیوار پر نامعلوم افراد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف گالیاں ، نازیبا نعرے لکھ کر فرار ، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔
ہندو امریکن فاؤنڈیشن کی طرف سے ایکس پر شائع کی گئی تصاویر میں چینو ہلز، کیلیفورنیا میں بی اے پی ایس شری سوامی نارائن مندر کے داخلی دروازے کو دکھایا گیا ہے جس پر انتہا پسند بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف سپرے پینٹ سے نازیبا نعرے لکھے نظر آرہے ہیں۔
سان برناڈینو کاؤنٹی شیرف کی جانب سے جاری کردہ ایک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کی صبح 9 بج کر 15 منٹ پر مندر انتظامیہ کی جانب سے فون پر شکایت درج کرائی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق مندر انتظامیہ نے دعوی کیا ہے کہ دیوار کی مرمت پر10 ہزار ڈالر لاگت آئے کی جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج دست یاب نہیں ۔ کسی مشتبہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔
ہندو امریکن فاؤنڈیشن نے وفاقی حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔BAPS پبلک افیئرز اکاؤنٹ نے X پر پوسٹ کیا کہ ہندو برادری "نفرت کے خلاف ثابت قدم رہے گی۔"