سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں کی چھپائی میں تاخیر،تعلیمی سال متاثر ہونے کا خدشہ

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں کی چھپائی میں تاخیر،تعلیمی سال متاثر ہونے کا خدشہ
کیپشن: سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں کی چھپائی میں تاخیر،تعلیمی سال متاثر ہونے کا خدشہ

ویب ڈیسک: یکم اپریل سے نیا تعلیمی سیشن شروع ہوگا کئی درسی کتب مارکیٹ میں دستیاب نہیں، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں کی چھپائی میں تاخیرکا سامنا ہے ،، نیا تعلیمی سال متاثر ہونے کا خدشہ ہے مارکیٹ میں پہلی سے بارہویں جماعت کی کئی کتابوں کی کمی سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم اپریل سے نیا سیشن شروع ہوگا لیکن ابھی تک کئی درسی کتب مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔ مارکیٹ میں پہلی سے بارہویں جماعت کی کئی کتابوں کی قلت کا سامنا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ دو روز قبل اب تک مارکیٹ کے لیے درسی کتب کی " ایلوکیشن" ہی کرسکا ہے۔ ایلوکیشن کے بعد پبلشرز کو مارکیٹ کے لیے درسی کتب کی چھپائی کا کام تفویض کیا گیا ہے۔ مارکیٹ کے لیے درسی کتب کی چھپائی کے کام کی تفویض کے بعد بھی کتابوں کی چھپائی میں کم از کم دو ماہ کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اردو بازار میں دوسری، تیسری ،نویں اور دسویں جماعت کی کئی کتابیں موجود نہیں۔دوسری اور تیسری جماعت کی ریاضی کی کتاب بازار میں دستیاب نہیں۔نویں اور دسویں جماعت کی حیاتیات کی کتاب بھی مارکیٹ سے غائب ہے۔پانچویں جماعت کی اردو کی کتاب بھی دستیاب نہیں۔اسی طرح بارہویں جماعت کی انگریزی کی کتاب بھی مارکیٹ سے غائب ہے۔

Watch Live Public News