ویب ڈیسک :134 سال میں پہلی دفعہ اٹلی کی ’’وہپیٹ ’’ہاؤنڈ نسل کی کتیا نے برطانیہ کے’’ کرفٹس ’’ شو میں پہلا انعام حاصل کرلیا۔
وینس شہر سے تعلق رکھنے والی چار سالہ کتیا کا نام ’’ میوکیشیا’’ ہے جس نے برمنگھم میں ہونے والے کتوں کے عالمی شو میں پہلا انعام حاصل کیا، شو میں 18 ہزار سے زائد کتوں نے حصہ لیا۔
اینریکو ڈی گیسپاری کی ملکیت ’ میوکیشیا’’ پہلے ہاؤنڈ گروپ کی فاتح تھی۔ جس نے چھ دوسرے گروپس کے فاتحین کا شکست دے کر جج پیٹسی ہولنگز سے شو کی بہترین کتیا کا انعام حاصل کیا۔
یادرہے 1891 میں کرفٹس شو کا مقابلہ شروع ہونے کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب کسی اطالوی کتے نے کرفٹس میں ٹاپ پرائز جیتا ہے۔ اس ایوارڈ کا آغاز 1928 میں ہوا تھا اور موکیشیا وہپیٹ نسل کی چوتھی کتیا ہے جس نے انعام جیتا ہے۔
رنر اپ وائکنگ تھا جو رومانیہ سے تعلق رکھنے والا تبتی ماسٹف ’’ وائی کنگ’’ تھا۔
کرفٹس، ایک بین الاقوامی ڈاگ شو ہے جو برطانیہ میں ہر سال منعقد ہوتا ہے، 6 سے 9 مارچ کے درمیان منعقد ہوا۔اس میں کتے کی چستی، فرمانبرداری اور موسیقی کے لیے ہیل ورک کے مقابلے شامل ہیں۔