(ویب ڈیسک ) ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے خط لکھا ہے جس میں مریم نواز پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشدخط میں کہا ہے کہ وزیرا اعلی پنجاب مریم نواز کا 47 میڈیکلز آفیسر اساتذہ کے ساتھ رویہ تذلیل ہر فورم پر مذمت کے لائق ہے، ان اساتذہ پر شرم ہے جو خاموش کھڑے رہے اور اپنے ساتھی کو سرعام ذلیل ہونے دیا۔ ہسپتالوں میں ادویات دستیاب نہیں جبکہ سی ایم صاحبہ 60 صفحات پر مشتمل ضمیمہ شائع کرنے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے خط میں کہا کہ مریم بی بی تمہاری بائیک لین کا رنگ صرف ایک بارش میں بہہ گیا وہ لین ایک رکاوٹ بن چکی ہے، مریم بی بی کا ماڈل ہینڈ کارٹ پروجیکٹ بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے، تمہاری بڑی بڑی باتوں کے باوجود پنجاب کے عوام تاریح کی بدترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں۔40 فیصدلوگ اب خط غربت سے نیچے زندگی گزاررہے ہیں ، غذائی قلت کا سامنا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے خط میں کہا کہ مریم بی بی اپنے کام کے اصول سیکھو تم کسی سرکاری افیسر کو مناسب قانونی طریقہ کار کے بغیر برطرف نہیں کر سکتیں ۔