ویب ڈیسک: حنیف عباسی نے وزارت ریلوےکا قلمدان سنبھالتے ہی افسران کے لیے نیا حکمنامہ جاری کردیا ، نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ریلوےہیڈکوارٹر میں افسران کی ہفتہ کی چھٹی بند کردی گئی، ریلوےہیڈکوارٹر افسران اب ہفتے کو بھی دفتر آئیں گے ، وزارت ریلوے نے ہفتے میں 6 دن کام کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

وزارت سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے ریلوے کی کارکردگی، ٹرین آپریشنز اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے وفاقی وزیر کو مکمل بریفنگ دی۔
دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کئے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کو مستحکم اور متحرک ادارہ بنانے کیلئے اس کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی، وزارت ریلوے اپنی بہتر کوآرڈینیشن کے ساتھ پاکستان ریلوے میں کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مزید ترقی کرے گی۔