ویب ڈیسک: معروف پاکستانی اداکار آریز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ حبا بخاری سے شادی کے باوجود ایک اداکارہ ان سے تعلقات اور شادی کی خواہش میں مسلسل ان کے پیچھے لگی رہیں۔
حبا بخاری اور آریز احمد نے حال ہی میں نجی چینل کے رمضان شو میں شرکت کی، جہاں دونوں نے اپنے ازدواجی زندگی اور دیگر موضوعات پر تفصیل سے بات کی۔
پروگرام کے ایک حصے میں، حبا بخاری نے اپنے شوہر آریز احمد سے یہ سوال کیا کہ کیا شادی سے قبل کوئی ساتھی اداکارہ ان سے تعلقات بنانے کی کوشش میں تھی؟
اس سوال کے جواب میں آریز احمد نے اعتراف کیا کہ واقعی ایک اداکارہ نے ان سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی تھی اور وہ کافی عرصے تک ان کے پیچھے پڑی رہیں۔
آریز نے بتایا کہ یہ سلسلہ اس وقت بھی جاری رہا جب ان کی اور حبا بخاری کی شادی طے ہوچکی تھی۔ اس اداکارہ نے اس کے باوجود ان پر شادی کا دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔
آریز احمد نے مذکورہ اداکارہ کا نام لیے بغیر بتایا کہ وہ اداکارہ ان سے شادی کی خواہش رکھتی تھیں، لیکن وہ اس کے لیے تیار نہیں تھے۔
آریز کا کہنا تھا کہ اگر ان کی شادی حبا بخاری سے نہ بھی ہوتی، تب بھی وہ اس اداکارہ سے شادی نہ کرتے جو مسلسل ان کے پیچھے پڑی ہوئی تھیں۔