ویب ڈیسک: دبئی میں فضائی دفاعی کارروائی کے دوران گرنے والے ملبے کی زد میں آ کر ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت مظفر علی کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق حالیہ حملوں کے نتیجے میں اب تک دو پاکستانیوں سمیت چار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ دبئی کے علاقے البصریٰ میں ہفتے کی شام فضائی دفاعی کارروائی کے دوران ملبہ زمین پر گرا تھا، جس کی زد میں آ کر مظفر علی جاں بحق ہو گیا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ مظفر علی دبئی میں بطور ڈرائیور کام کر رہا تھا جبکہ اس کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے بتایا جاتا ہے۔