سونا ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے مہنگا

سونا ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے مہنگا
کیپشن: سونا ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے مہنگا

ویب ڈیسک: سونا اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فی تولہ سونا 6200 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 39 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 5316 روپے اضافے سے 4 لاکھ 62 ہزار587 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 62 ڈالر اضافے سے 5186 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

فی تولہ چاندی 460 روپے اضافے سے 9354 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی 394 روپے اضافے سے 8019 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی 4.6 ڈالر کم ہوکر 88.70 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

Watch Live Public News