ویب ڈیسک: پنجاب کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے متعدد ادویات کے مخصوص بیچز کی فروخت فوری طور پر روکنے اور کمپنیوں کو واپس کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
ادارے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ متعلقہ بیچز کے تمام اسٹاک—چاہے وہ ڈیلرز، ہول سیلرز یا ریٹیلرز کے پاس ہوں—فوری طور پر واپس کیے جائیں۔

عوام کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ ان ادویات کا استعمال فوراً بند کر دیا جائے کیونکہ یہ صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتی ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول اتھارٹی پنجاب نے فارمیسیز، تھوک فروشوں اور ڈسٹری بیوٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ ادویات کی فروخت روکیں اور اپنی اسٹاک کی تفصیل فوری طور پر متعلقہ ڈرگ انسپکٹر کو فراہم کریں۔