وزیراعظم شہباز شریف کا ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط

وزیراعظم شہباز شریف کا ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف کا ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے نومنتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھ کر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

خط میں وزیراعظم نے ایرانی عوام اور امتِ مسلمہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اس سانحے پر شدید دکھ میں ہے اور اس مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت ایران کو امن، استحکام اور خوشحالی کی جانب لے جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں اور پاکستان باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیراعظم نے مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت، کامیابی اور ایرانی عوام کے لیے امن و استحکام کی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ حالیہ امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہو گئے تھے، جس کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News