ملک بھر میں ہزاروں فرزندان اسلام  اعتکاف میں بیٹھ گئے

ملک بھر میں ہزاروں فرزندان اسلام  اعتکاف میں بیٹھ گئے

(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں ہزاروں فرزندان اسلام آج بعد نماز عصر سے رمضان المبارک کے آخری عشرے کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کے لیے اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں۔

معتکفین رمضان کا آخری عشرہ اللہ تعالیٰ کی رضاء کے حصول کے لئے ذکر واذکار اور تلاوت قرآن پاک میں گزاریں گے۔ 

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کو جہنم سے نجات کا عشرہ کہا جاتا ہے۔آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے جبکہ معتکفین بھی خصوصی طور پر آج رات عبادت کا اہتمام کریں گے۔

اعتکاف کرنے والے افراد شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں قیام کریں گے۔

Watch Live Public News