فراڈسیلز ٹیکس اور جعلی انوائس جمع کرانیوالوں کےگرد گھیرا تنگ کرنےکافیصلہ

فراڈسیلز ٹیکس اور جعلی انوائس جمع کرانیوالوں کےگرد گھیرا تنگ کرنےکافیصلہ
کیپشن: فراڈسیلز ٹیکس اور جعلی انوائس جمع کرانیوالوں کےگرد گھیرا تنگ کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایف بی آر کو ریونیو کو کھربوں کا نقصان پہنچانے والے سیلز ٹیکس فراڈ اور جعلی رسیدوں کے کیسز کا پتہ لگانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بزنس ریکارڈر کی رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور بورڈ کے ممبران سے ملاقات کی، جس میں ریونیو ڈویژن کے ٹیکس سے متعلق مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران تاجر دوست اسکیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف منصوبوں اور ٹیکس فراڈ اور جعلی رسیدوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تاجر دوست اسکیم کے بارے میں وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ اسکیم چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا تصور کرتی ہے اور حکومت ٹیکس کی بنیاد کو بڑھانے کے لیے اسے کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر خزانہ نے ٹیکس فراڈ اور جعلی رسیدوں کے کیسوں کا پتہ لگانے کے لیے ایک موثر طریقہ کار واضع کرنے پر بھی زور دیا۔ 

اجلاس میں ریونیو اکٹھا کرنے کی کوششوں اور ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت دیگر مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Watch Live Public News