(ویب ڈیسک ) پاکستان کی فضائی حدود آج دوپہر 12 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود 10 مئی 2025 کو صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔
مزید پڑھیں : بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے، ترجمان پاک فوج
قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے طیاروں سے نور خان ایئر بیس، مرید بیس اور شورکوٹ بیس پر حملے کیے ہیں۔ بھارت پورے خطے کو جنگ میں دھکیل چاہتا ہے۔اللہ کے فضل سے پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اب ہمارے جواب کا انتظار کرو۔
دوسری جانب راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں ،عوام کی جانب سے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی جا رہی ہے۔