وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی

وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کرلی گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے. نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام شرکت کریں گے.وفاقی وزرا برائے خارجہ، دفاع، داخلہ اور خزانہ بھی اتھارٹی کا حصہ ہیں.

نیشنل کمانڈ اتھارٹی نیوکلیئر اور میزائل پالیسی سے متعلق امور پر فیصلہ سازی کا اختیار رکھتی ہے۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا قیام فروری 2000 میں قومی سیکیوریٹی کونسل کی جانب سے لایا گیا۔

Watch Live Public News