بھارت کاجنگی جنون بےقابو ،شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بزدلانہ حملہ

بھارت کاجنگی جنون بےقابو ،شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بزدلانہ حملہ
کیپشن: بھارت کاجنگی جنون بےقابو ،شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بزدلانہ حملہ

ویب ڈیسک: گزشتہ شب بھارتی فضائیہ نے ایک اور بزدلانہ حملے کے تحت شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو نشانہ بنایا،یہ ایئرپورٹ 1993 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کا نام شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا گیا۔

بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ننکانہ صاحب کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی،جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے انتہائی شرمناک عمل جاری ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آج علی الصبح بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کیا گیا جسے آپریشن بنیان المرصوص (آہنی دیوار) کا نام دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News