ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اپنے پیغام میں موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجود برطانوی شہریوں کو محتاط رہنے اور ضرورت پڑنے پر فوری طور پر برطانوی ہائی کمیشن سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ برطانوی شہری اپنے سفری منصوبوں کے حوالے سے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ رکھیں تاکہ پروازوں میں کسی بھی ممکنہ تبدیلی یا تاخیر کے بارے میں بروقت معلومات حاصل کی جا سکیں۔
برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے شہریوں کو تازہ ترین صورتحال پر اپڈیٹس اور ضروری احتیاطی تدابیر اپنانے کی تلقین کی گئی ہے۔
Tensions are ongoing between India and Pakistan. You should follow our Travel Advice at https://t.co/62RaW5WK4e and consult your airlines for updates on flights.
— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) May 10, 2025
British nationals in Pakistan needing emergency assistance can contact us on https://t.co/8VgSBl36Fv. pic.twitter.com/kC8UX9zCog