آپریشن بنیان مرصوص:شوبزشخصیات کا پاک فوج سے اظہاریکجہتی

آپریشن بنیان مرصوص:شوبزشخصیات کا پاک فوج سے اظہاریکجہتی
کیپشن: آپریشن بنیان مرصوص:شوبزشخصیات کا پاک فوج سے اظہاریکجہتی

ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز شخصیات کا آپریشن بنیان مرصوص پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔پاکستان شوبز شخصیات نے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کرنے پر پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے اداکار شان شاہد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی پر کہا کہ میں نے بھارت میں کبھی کام نہیں کیا اور ہمیشہ لوگوں کی توجہ پاکستان کے لیے بھارت میں موجود نفرت کی جانب دلوائی۔

شان شاہد نے لکھا کہ میں نے پاکستانی فنکاروں کے وہاں جاکر کام کرنے اور بھارتی فنکاروں کے یہاں آکر کام کرنے کی ہمیشہ مخالفت کی ہے کیوں کہ پیسہ انسان کی عزت نفس اور وطن کی عزت سے بڑھ کر  نہیں ہوتا۔

 اداکارہ ہانیہ عامر نے پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا جواب دینے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے پاکستان زندہ آباد کی پوسٹ کی۔

 دوسری جانب فہد مصطفیٰ نے آپریشن بنیان مرصوص پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان زندہ آباد کی پوسٹ کی۔

 اداکارہ کنزہ ہاشمی نے بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ’ آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کیے جانے پر اظہار اطمینان کیا اور لکھا کہ پہلے بھارتیوں کا شور تھا اور ہم نے خاموشی میں فیصلے کیے۔

اداکار عمران عباس نے بھی آپریشن بنیان مرصوص شروع کرنے پر اظہار اطمینان کیا اور بھارتی جارحیت کا جواب دینے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کی حمایت کی۔

Watch Live Public News