محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی
کیپشن: محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی

ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج شام سے 12 مئی تک گردوغبار، تیز آندھی اور بارش کا امکان ہے، متعلقہ اداروں نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق بارشوں کی پیشگوئی درج ذیل علاقوں میں کی گئی ہے:
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، گجرانوالہ، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب اور منڈی بہاالدین۔ اس کے علاوہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اور ڈیرہ غازی خان اور ان کے گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے تحت صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عمر جاوید نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ آسمانی بجلی کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں اور کھلے مقامات تلے ہرگز نہ جائیں۔ انہوں نے کسانوں سے بھی کہا کہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی حفاظتی اقدامات کریں۔

عمر جاوید نے شمالی علاقہ جات کے سیاحوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کریں۔

Watch Live Public News