ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ
کیپشن: ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

ویب ڈیسک: ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، کراچی کے شہری بدستور سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق، گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 2600 روپے ہو گئی۔ قبل ازیں یہ تھیلا تقریباً 2500 روپے میں دستیاب تھا۔

لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 290 روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ اسلام آباد میں 93 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پشاور میں آٹے کی قیمت میں 150 روپے اور خضدار میں140 روپے اضافہ ہوا۔

اسی دوران، راولپنڈی میں قیمت 80 روپے اور بنوں میں 50 روپے بڑھ گئی۔ کوئٹہ میں آٹا 30 روپے جبکہ ملتان میں 27 روپے مہنگا ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں آٹے کی بڑھتی قیمتیں شہریوں پر مہنگائی کا اضافی بوجھ ڈال رہی ہیں اور ضروری ہے کہ حکومت فوری اقدامات کرے۔

Watch Live Public News