ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 386 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی

ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 386 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی
کیپشن: ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 386 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی

ویب ڈیسک: ڈھاکا ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 386 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد میزبان بنگلادیش کو 27 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ دن کے اختتام پر بنگلادیش نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 7 رنز بنا لیے۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان بلے باز اذان اویس نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 103 رنز بنائے، جبکہ عبداللہ فضل نے 60 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ محمد رضوان 59 اور سلمان آغا 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

دیگر بلے بازوں میں امام الحق 45، شاہین شاہ آفریدی 13 اور کپتان شان مسعود 9 رنز بنا سکے۔

پاکستان نے تیسرے روز کا آغاز ایک وکٹ پر 179 رنز سے کیا تھا اور اس وقت اسے بنگلادیش کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 234 رنز درکار تھے، تاہم قومی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی۔

اس سے قبل بنگلادیش نے دوسرے روز 301 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 413 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ میزبان ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو 101 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ مومن الحق نے 91 اور مشفق الرحیم نے 71 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسن علی اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

Watch Live Public News