ایران نے جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز کا جواب دے دیا

ایران نے جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز کا جواب دے دیا

(ویب ڈیسک ) ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز کا جواب دے دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز کا جواب دے دیا ہے۔ ایران نے امریکی تجویز پر جواب پاکستان کو بھجوا دیا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی تجویز کا جواب جنگ کے خاتمے، خلیجی سلامتی پر مرکوز ہے۔ ایران نےآبنائے ہرمز پر بات کرنے سے پہلے امریکا سے مکمل ضمانت مانگ لی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی توجہ علاقائی ممالک اور سلامتی کونسل کی ضمانت سے مکمل معاہدے تک پہنچنے پر ہے۔ ایران کا موقف ہے کہ جنگ کے مکمل خاتمے اور جنگ دوبارہ نہ ہونے کی ضمانت دی جائے،اس کے بعد آبنائے ہرمز اور دوسرے نکات پر بات ہو گی۔

Watch Live Public News