(ویب ڈیسک ) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ردعمل سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر خصوصی تقریب ہوئی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے تقریب سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعےکے بعد پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی، بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا، بھارت نے پاکستان کی سول آبادی اور عبادت گاہوں پر حملے کیے، پاک فضائیہ اور پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادرافواج کے سپوتوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا، ہماری فضائیہ نے دشمن کے 8 طیارے مارگرائے، بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ردعمل سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
صدر مملکت نے خطاب میں کہا کہ کشمیرپربھارت کا غاصبانہ قبضہ ہے، مسئلہ کشمیر حل طلب ہے، پاکستان کشمیرکے عوام کی سفارتی،سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی غیرمشروط حمایت جاری رکھے گا۔