ہانیہ عامر کب شادی کررہی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ہانیہ عامر کب شادی کررہی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا
کیپشن: ہانیہ عامر کب شادی کررہی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ویب ڈیسک: پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی شادی سے متعلق مداحوں کو بتا دیا۔

اداکارہ ان دنوں کینیڈا کے غیر ملکی دورے پر ہیں جہاں ان کیلئے فینز  کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام میں شریک ہانیہ عامر سے ان کے مداحوں کی جانب سے مختلف سوالات کیے گئے، شادی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ابھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اداکارہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سادی سی لڑکی ہوں جب بھی شادی کروں گی تو ڈھنڈورا پیٹ دوں گی اور سب کو بتا دوں گی۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ سرحدوں پر لگے بارڈرز عوام کو جدا نہیں کر سکتے، آپ دل سے جسے پسند کرتے ہوں اس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا،  اسی لیے میں غیر ملکی دورے کرتی ہوں تاکہ جو لوگ مجھے پسند کرتے ہیں میں ان سے مل سکوں اور مجھے آپ سب سے مل کر خوشی ہوتی ہے۔

Watch Live Public News