جے یو آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ

جے یو آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ
کیپشن: جے یو آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جے یو آئی کے مرکزی رہنما و سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جماعت کو مجوزہ ترمیم کے ہر پہلو پر تحفظات ہیں اور حکومت پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق 27ویں ترمیم دراصل 26ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کے مترادف ہے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ حکومت نے جے یو آئی کو ترمیم کا مکمل مسودہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ"ہم کمیٹی میں اپنی تجاویز دینا چاہتے تھے لیکن حکومت نے اس موقع سے بھی محروم رکھا''۔

دوسری جانب پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی آئینی ترمیم کی کھل کر مخالفت کر چکے ہیں۔ دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ جے یو آئی 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 26ویں ترمیم میں نکالے گئے نکات کو دوبارہ 27ویں ترمیم میں شامل کر کے وعدہ خلافی کی ہے۔

Watch Live Public News