اقتدار پر قابض رہنے کیلئے بی جے پی کی انتخابی دھاندلیاں اور بے ضابطگیاں عروج پر

اقتدار پر قابض رہنے کیلئے بی جے پی کی انتخابی دھاندلیاں اور بے ضابطگیاں عروج پر
کیپشن: اقتدار پر قابض رہنے کیلئے بی جے پی کی انتخابی دھاندلیاں اور بے ضابطگیاں عروج پر

ویب ڈیسک:  بھارت میں اپنی آمریت  مسلط رکھنے کیلئے مفاد پرست مودی نے انتخابی شفافیت کا تصور دفن کر دیا ۔ بہار انتخابات کے پہلے مرحلہ کے دوران مقامی افراد نے مودی کی انتخابی دھاندلی اور بے ضابطگیوں کا پردہ چاک کر دیا ۔

بہار کے مقامی ووٹرز کا کہنا تھا کہ ووٹنگ بوتھ پر پہنچنے سے پہلے ہی ہمارے نام سے ووٹ ڈالے جا چکے تھے۔ کانگریس کے مطابق بہار کے مقامی ووٹرز کو پیسے کی لالچ دے کر مودی نے آزادانہ انتخابات کی دھجیاں اڑا دیں۔  کانگریس کے مطابق مودی کی جانب سے ہر ووٹرسے 15 لاکھ کے عوض ووٹ خریدا گیا۔

بھارتی جریدے 'نیشنل ہیرلڈ' کے مطابق بہار انتخابات کے پہلے مرحلہ کے دوران متعدد جگہوں پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ بہار انتخابات کی بے ضابطگیوں پر سخت عوامی ردعمل کے دوران نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے نائب وزیراعلیٰ پر حملہ کیا گیا۔ ایگزٹ پولز اور زمینی حقائق میں تضاد نے بہار کے انتخابی نتائج پر عوامی شبہات مزید بڑھا دیے ۔

 این ڈی ٹی وی کے مطابق ٹیکاری میں امیدوار انیل کمار کو بھی انتخابی مہم کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سیوان میں مقامی افراد نے بی جے پی امیدوار دیویش کانت سنگھ کیلئے "ووٹ چور" کے نعرے لگائے ۔ بی جے پی کے غنڈوں کی جانب سے مقامی ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کو دھمکیاں دی گئیں۔  بہار کی ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر جعل سازی  مودی کے انتخابی فراڈ کو پہلے ہی بے نقاب کر چکی ہے۔ تخریب کارمودی کی ایما پر لاکھوں جعلی ووٹرز سے انتخابی نتائج پہلے ہی طے کیے جا چکے ہیں۔

Watch Live Public News