قومی کرکٹرحسن نوازکےگھربیٹےکی پیدائش

قومی کرکٹرحسن نوازکےگھربیٹےکی پیدائش
کیپشن: قومی کرکٹرحسن نوازکےگھربیٹےکی پیدائش

ویب ڈیسک: قومی کرکٹر حسن نواز کے گھر خوشیوں کا سماں ہے، ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حسن نواز نے اپنے نومولود بیٹے کا نام محمد ابراہیم رکھا ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شارجہ میں تین ملکی ٹورنامنٹ، ایشیا کپ، اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی و ون ڈے سیریز میں مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد سلیکشن کمیٹی نے نوجوان مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز کو ڈراپ کر کے تجربہ کار بلے باز فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق حسن نواز کو قائداعظم ٹرافی میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، جس کا ساتواں مرحلہ 11 نومبر سے شروع ہوگا۔

Watch Live Public News