سینیٹ نے2 تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم منظور کرلی

سینیٹ نے2 تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم منظور کرلی

(ویب ڈیسک ) سینیٹ سے  27 ویں آئینی ترمیم  دو تہائی اکثریت سے مںظور کرلی گئی۔ اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ اپوزیشن نے  ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کا بل ایوان میں میں پیش کرنے کی تحریک منظور کرلی گئی۔ 27 ویں آئینی ترمیم بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہوگیا۔ اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن نے  ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز نے ایوان سے واک آؤٹ  کیا۔ایوان سے پی ٹی آئی ، ایم ڈبلیو ایم اور جے یو آئی ف کے سینیٹروں نے واک آؤٹ کیا۔

حکومت نے نمبر گیم پوری کر دی ، 64 ارکان نے تحریک کے حق میں ووٹ دیا۔پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ایک ایک سینیٹر نے آئینی ترمیم کی حمایت کر دی۔آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں دو تہائی اکثریت سے مںظور کرلی گئیں ہیں۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیمی بل حتمی منٖظوری کے لیے پیش کر دیا۔چئیرمین سینیٹ کی ہدایت پر تمام گیلریز لاک کر دی گئیں۔بل کے حق اور مخالفت میں ووٹ ڈالنے کے لیے ارکان الگ الگ لابی میں جائیں گے۔
چیئرمین سینیٹ  نے غیر حاضر ارکان کے لیے 2 منٹ گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کردی۔

Watch Live Public News