ویب ڈیسک: سینیٹر فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ ہاؤس میں 27ویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری سے پہلے ہی مٹھائی تقسیم کر دی, انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ہر ترمیم قومی مفاد کے نام پر منظور ہوگی، چاہے کچھ بھی ہو جائے۔‘
سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس میں مٹھائی تقسیم کی گئی، سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے ہاتھوں سےصحافیوں کو مٹھائی کھلائی ۔
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مٹھائی 27 ویں ائینی ترمیم کی خوشی پر کھلا رہا ہوں، آئندہ ہفتے 28ویں آئینی ترمیم بھی آئے گی،اس ترمیم پر بات آئندہ ہفتے کروں گا،
ملک کو اس وقت استحکام اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، اور تمام ترامیم اسی مقصد کے تحت کی جا رہی ہیں۔
مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت آرٹیکل 243 میں نئی شقیں شامل کی گئی ہیں۔
ان شقوں کے مطابق’’ جن افسران کو فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئر فورس یا ایڈمرل آف دی فلیٹ کے عہدے پر ترقی دی جائے گی، وہ زندگی بھر یونیفارم میں رہیں گے۔‘‘
یہ شق بظاہر اعلیٰ فوجی عہدوں کے لیے عمر بھر کے اختیارات یا اعزازات کی قانونی حیثیت فراہم کرے گی۔