آرٹیکل 248 میں ترمیم تجویز، صدر، گورنر کو فوجداری کارروائی سے تاحیات استثنیٰ

آرٹیکل 248 میں ترمیم تجویز، صدر، گورنر کو فوجداری کارروائی سے تاحیات استثنیٰ

ویب ڈیسک: ستائیسویں آئینی ترمیم پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ، آرٹیکل 248 میں ترمیم تجویز، صدر اور گورنر کو فوجداری کارروائی سے تاحیات استثنیٰ کی تجویز دی گئی۔

سابق صدر یا گورنر کے پبلک آفس ہولڈ کرنے پر استثنیٰ ختم ہو جائے گا ، جتنا عرصہ پبلک آفس ہولڈ کیا جائے گا استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔

آرٹیکل 243 میں ترامیم قائمہ کمیٹی رپورٹ کا حصہ ہوگی، وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے متعلق تجاویز بھی رپورٹ میں شامل کی گئیں۔

 ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلے سے متعلق تجاویز بھی رپورٹ میں شامل ، ایم کیو ایم کی مقامی حکومتوں سے متعلق تجاویز کو رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا ۔

عوامی نیشنل پارٹی کی صوبے کے نام کی تبدیلی سے متعلق تجویز بھی شامل نہیں ، باپ پارٹی کی صوبائی کابینہ کا حجم بڑھانے کی تجویز بھی رپورٹ میں شامل نہیں کی گئی ۔

بلوچستان اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کی تجویز بھی مزید مشاورت تک موخر کردی گئیں۔ 

Watch Live Public News