سابق فاسٹ بالر عمر گل نے ریٹائرمنٹ کیوں لی؟ بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئے

سابق فاسٹ بالر عمر گل نے ریٹائرمنٹ کیوں لی؟ بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئے

ویب ڈیسک:سابق پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل نے اپنی ریٹائرمنٹ کی وجہ بتاتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، سابق فاسٹ بالر نے بتایا کہ ان کی ریٹائرمنٹ کی وجہ قریبی دوست تھا جو اب اس دنیا میں نہیں رہا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر عمر گل نے ایک انٹرویو میں اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق لب کشائی کی اور بتایا کہ ’آج تک اہلیہ کو بھی یہ بات نہیں بتائی تھی‘۔

ایک انٹرویو میں عمر گل نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے قریبی دوست کی المناک موت کے بعد کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کی۔

عمرگل کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کی پہلی وجہ یہ تھی کہ مجھے کوئی کنٹریکٹ نہیں مل رہا تھا اور دوسری وجہ میرا بہت ہی مخلص دوست تھا۔ 

2004 میں اُس کے ساتھ دوستی ہوئی تھی وہ بھائیوں جیسا تھا، عید سے دو دن پہلے وہ کراچی سے واپس آرہا تھا کہ ایکسیڈنٹ ہوگیا جس میں وہ جان کی بازی ہار گیا، اس کا نام کلیم تھا،  وہ کراچی میں نہیں تھا اس لئے فیصلہ کیا ریٹائرمنٹ لے لوں۔

اور یہ بات میں نے اپنی اہلیہ سے بھی شیئر نہیں کی، اب کراچی آنے کو دل نہیں کرتا، ہر گلی، محلے، ہوٹل میں یادیں ہیں جہاں ہم ایک ساتھ بیٹھے تھے۔

سابق فاسٹ بالر نے اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئےحقیقت بیان کی جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی افسردہ ہوگئے اور اُن کے دوست کی مغفرت کے لئے دعا کررہے ہیں۔ 

Watch Live Public News