فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقدمہ درج

فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقدمہ درج

(ویب ڈیسک )  لوئر دیر جندول میں قومی  کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  لوئر دیر جندول میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔  فائرنگ کے باعث مین گیٹ اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا  ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Watch Live Public News