انٹرمیڈیٹ پارٹ I کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

 انٹرمیڈیٹ پارٹ I کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک: ملتان بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ دوسرا سالانہ امتحان کا شیڈول جاری , انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ دوسرے سالانہ امتحانات کا آغاز 13 نومبر سے ہو گا ۔

جاری شیڈول  کے مطابق 13 نومبر کو پہلا امتحان انگلش لازمی کا ہوگا ، فرسٹ ایئر دوسرے سالانہ امتحانات 27 نومبر تک جاری رہیں گے ۔

تعلیمی بورڈ کے تحت فرسٹ ایئر سیکنڈ اینول میں 18 ہزار طلبہ شرکت کریں گے، سیکنڈ اینول امتحانات کے لیے 74 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ 

امتحانات میں نگران عملہ ، انسپیکٹرز ، سب ایگزمنرز ڈیوٹی دیں گے،  840 نگران عملہ ، 500 انسپیکٹرز ڈیوٹی دیں گے ، دوسرے سالانہ امتحانات کے پریکٹیکلز یکم دسمبر سے شروع ہوں گے۔ 


 

Watch Live Public News