ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف مہم، فالس فلیگ آپریشن کا ایک اور مکروہ کھیل بے نقاب، بھارتی میڈیا نے آج صبح سے ہی پاکستان مخالف جھوٹ اور پروپیگنڈے کی نئی لہر چلادی۔
اترپردیش اورحیدرآباد کے مقامی دہشتگردوں کو پاکستان سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی گئی، جھوٹی اور فیک خبریں چلانے والے بھارتی میڈیا کی اخلاقی پستی بھی عیاں ہوگئی۔
ابتدائی تحقیقات میں واضح ہوا کہ گرفتار دہشت گرد بھارت کے اپنے شہری ہیں، بھارتی میڈیا نے صبح سے جھوٹ گھڑنے کے ریکارڈ توڑ دیے۔
بھارتی میڈیا پر کبھی کیمیکل اٹیک کی کہانی ،کبھی پاکستانی اسلحے کا ڈھونگ، لال قلعہ دھماکے کے بعد بھارتی پولیس کا پہلامؤقف سلنڈردھماکے کا تھا۔
بھارتی میڈیا نے دھماکے کے بعد فوراً پاکستان مخالف فالس فلیگ مہم چلادی، بھارت نے چند گھنٹے میں بیانیہ بدل کر پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ شروع کی۔
بھار تی میڈیا کا کردار ہمیشہ کی طرح مشکوک اور غیرذمہ دار ہے، بھارتی چینلز نے ناظرین کو گمراہ کرنے کیلئے بیسیوں جعلی کہانیاں نشر کیں۔
بھارتی حکومت اور میڈیا اپنے داخلی بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی،بھارت اپنے عوام کو دھوکا دے رہا ہے۔