ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی زرتارج گل کا نام پی سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی۔
امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ زرتاج گل کے بیرون ملک جانے پراور نئے پاسپورٹ کے حصول پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ یہ درخواست نمٹا دی جائے۔
بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا اور درخواست خارج کر دی۔
یاد رہے کہ وزارت داخلہ پنجاب کی استدعا پر ڈیرہ غازی خان کے مقدمے کے باعث زرتاج گل کا نام پی سی ایل میں ڈالا گیا تھا، زرتارج گل نے پی سی ایل میں نام ڈالنے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔