(ویب ڈیسک )ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ہوئی ہے۔جس کے بعد فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 71 ہزار 200 روہے کا ہوگیا ہے۔
10 گرام سونا 429 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 32 ہزار 510 روہے کا ہوگیا ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3050 روہے پر مستحکم رہی ۔
ادھر عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 4 ڈالرز کمی سے 2613 فی اونس کی سطح پر آگیا ۔