بلاول بھٹو کی نواز شریف سے اہم ملاقات، مولانا فضل الرحمن کی تجاویز مان لیں

بلاول بھٹو کی نواز شریف سے اہم ملاقات، مولانا فضل الرحمن کی تجاویز مان لیں
کیپشن: بلاول بھٹو کی نواز شریف سے اہم ملاقات، ملک کو درپیش مسائل کے حل پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی۔ بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمن کی شرائط اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ نوازشریف نے مولانافضل الرحمان کی تمام تجاویز مان لیں۔

نواز شریف سے ملاقات کے لیے بلاول بھٹو زرداری پنجاب ہاؤس پہنچے، سابق وزیراعظم نے آمد پر بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔

دونوں قائدین نے ملک کی سیاسی صورتحال اور آئینی ترامیم کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید اور عرفان صدیقی، احسن اقبال بھی موجود تھے۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ، مرتضی وہاب، مرتضیٰ جاوید عباسی، نوید قمر اور پلوشہ خان شریک تھے۔

نواز شریف آج رات سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ میں شرکت کریں گے۔

Watch Live Public News