ویب ڈیسک: وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کے استعفے میں قانونی سقم سامنے آگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفی ٹائپ کر کے گورنر کے پاس بھیجا۔ ٹائپ شدہ استعفے پر وزیراعلٰی نے اپنے دستخط کئے۔
آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئین کی شق 130 کے کلاز 8 کے مطابق استعفیٰ ہاتھ سے لکھنا ضروری ہے۔ ٹائپ شدہ استعفٰی منظور کیا گیا تو یہ آئین کی شق 130 کی خلاف ورزی تصور ہوگی۔
آئینی ماہرین نے مزید کہا کہ استعفیٰ ہاتھ سے کیوں نہیں لکھا گیا؟ یہ سوال اپنی جگہ اہم ہے۔ استعفیٰ لکھتے وقت وزیراعلٰی کو درست مشورہ کیوں نہیں دیا گیا؟ سوال تو بنتا ہے۔