ویب ڈیسک: امیربالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم اور اشتہاری تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو پاکستان لانے سے متعلق اہم خبرآگئی۔
ذرائع کے مطابق طیفی بٹ کو دبئی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ قاضی نے طیفی بٹ سے پاکستان جانے سے متعلق سوال کیا ۔ طیفی بٹ نے پاکستان جانے اور مقدمات کا سامنا کرنے کا کہا ۔
دبئی کی عدالت نے طیفی بٹ کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔ پنجاب پولیس کی ٹیم طیفی بٹ کو لے کر پاکستان پہنچ گئی۔ طیفی بٹ کو اب لاہور منتقل کیا جائے گا۔