امن کے نوبل انعام کا اعلان کردیا گیا

امن کے نوبل انعام کا اعلان کردیا گیا
کیپشن: امن کے نوبل انعام کا اعلان کردیا گیا

ویب ڈیسک:رواں سال امن کے سب سے بڑی نوبل امن انعام کے فاتح کا اعلان ناروے میں کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ماریا کورینا ماچادو نے نوبل امن انعام جیت لیا۔ان کا تعلق وینزویلا سے ہے۔

سویڈن کی  رائل سوئڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے نوبیل امن انعام 2025 اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دیا جاتا ہے۔

نارویجن نوبیل کمیٹی کے مطابق ماریاکورینا مچاڈو کو وینزویلا کے عوام کے جمہوری حقوق کے فروغ اور آمریت سے جمہوریت کی منصفانہ و پُرامن منتقلی کی جدوجہد پر دیاگیا۔

واضح رہے امن کا نوبیل انعام (نوبیل پیس پرائز) اس شخص کو دیا جاتا ہے جس نے ملکوں کے درمیان رفاقت بڑھانے، مستقل فوجیں ختم یا کم کرنے، اور امن کے قیام اور فروغ کے لیے سب سے زیادہ یا بہترین کام کیا ہو۔

رواں سال نوبل امن انعام کیلئے 338 امیدوار نامزد کیے گئے۔ نوبل امن انعام میں 244شخصیات اور 94 تنظیمیں نامزد کی گئیں۔

امیدوار کی فہرست فاتح کے اعلان کے 50 سال بعد تک خفیہ رکھی جاتی ہے۔ 

نوبل امن انعام کی نامزدگی کا عمل 31 جنوری کو مکمل ہوا تھا۔ 

نوبیل انعام سویڈن کی کاروباری شخصیت الفریڈ نوبیل کی یاد میں دیا جاتا ہے جنھوں نے ڈائنامائٹ (بارود) ایجاد کیا۔ انھوں نے اپنے تقریباً تمام اثاثے یہ انعامات دینے کے لیے ایک فنڈ میں جمع کرا دیے تھے اور  سال 1901 میں پہلی مرتبہ نوبیل انعامات تقسیم کیے گئے تھے۔

Watch Live Public News