ویب ڈیسک: پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ سست روی کا شکار ، پرائیویٹ اسکیم کے تحت عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ ، وزیر مذہبی امور نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کو بکنگ تیز کرنے کی ہدایت کر دی ۔
وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سات دن میں 20 ہزار پرائیویٹ عازمین کی بکنگ مکمل کی جائے، وفاقی وزیر مذہبی امور سے پرائیویٹ حج آپریٹرز نےملاقات کی،بکنگ پر غور کیا گیا۔
وزیر مذہبی امور نے بروقت بکنگ مکمل کرنے کے لیے آگہی مہم چلائی جانے کی ہدایت کی، پرائیویٹ آپریٹرز گزشتہ برس کے رہ جانے والے 21654 عازمین کو بھی حج پر بھجوائیں گے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق 22 روز میں پرائیویٹ حج آپریٹرز تقریباً 20 ہزار عازمین کی بکنگ کر سکے، حج بکنگ کی آخری تاریخ میں صرف 7 دن باقی رہ گئے۔
حج آپریٹرز نے 20 ہزار نشستوں پر بکنگ کرنی ہے، پرائیویٹ حج کے لئے بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر ہے، وزارت مذہبی امور حج بکنگ میں تیزی کے لیے پرائیویٹ آپریٹرز کو تحریری ہدایت دے چکی ہے ۔
رواں برس پرائیویٹ آپریٹرز کا کوٹہ 90 ہزار سے کم کر کے 60 ہزار کر دیا گیا ، پرائیویٹ آپریٹرز گزشتہ برس حج سے محروم 21 ہزار 654 عازمین کو بھی حج پر بھجوائیں گے، پرائیویٹ آپریٹرز 38 ہزار 346 کے حج کوٹے پر بکنگ کر رہے ہیں، پرائیویٹ حج آپریٹرز نے بکنگ کا اغاز 19 ستمبر سے کیا گیا تھا۔