شیر افضل مروت ، زین قریشی ، شیخ وقاص سمیت دیگر رہنماؤں کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ  منظور

شیر افضل مروت ، زین قریشی ، شیخ وقاص سمیت دیگر رہنماؤں کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ  منظور

(ویب ڈیسک )  اسلام  آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت  کی جانب سے شیر افضل مروت ، زین قریشی ، شیخ وقاص سمیت دیگر رہنماؤں کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ  منظور کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد کے انسداد دہشتگردی کے جج  ابوالحسنات ذوالقرنین نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شیرافضل مروت، عامرڈوگر، زین قریشی،  نسیم شاہ، احمد چٹھہ اور شیخ وقاص  کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

ادھر اسلام آباد پولیس نے اسی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو ڈسچارج کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پارلیمنٹ کے گیٹ اور رات گئے پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتار کیا تھا۔

Watch Live Public News