صدر میکرون نے وزیر دفاع کو فرانس کا نیا وزیراعظم نامزد کر دیا

صدر میکرون نے وزیر دفاع کو فرانس کا نیا وزیراعظم نامزد کر دیا
کیپشن: صدر میکرون نے وزیر دفاع کو فرانس کا نیا وزیراعظم نامزد کر دیا

ویب ڈیسک: فرانس کے صدر میکرون نے اپنے قریبی ساتھی اور وزیر دفاع سیبیٹین لاکورنو کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کر دیا۔ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد فرانسوا بایرو نے صدر میکرون کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق سیبیٹین لاکورنو آج وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ انہیں بھی سابق وزیراعظم بائرو کی طرح بجٹ منظوری کا چیلنج درپیش ہوگا۔

واضح رہے کہ فرانسوا بایرو اپنی حکومت پر اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے تھے۔ فرانسیسی نیشنل اسمبلی نے 194 کے مقابلے میں 364 ووٹوں سے انہیں عہدے سے ہٹا دیا، جبکہ 25 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے واضح تھا کہ فرانسوا بایرو کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، اور آج کی ووٹنگ محض رسمی کارروائی بن کر رہ گئی تھی، جس کی تصدیق اسمبلی کی صدر یا ایل براؤن-پیویٹ نے کی۔

فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسوا بایرو کل صبح صدر میکرون کو اپنی حکومت کا استعفیٰ پیش کریں گے۔

میکرون کے پاس اب کئی راستے ہیں — لیکن ان میں سے کوئی بھی ان کے لیے خاص طور پر خوشگوار نہیں۔

 وہ ایک نیا وزیراعظم مقرر کر سکتے ہیں۔ ایسا شخص چننا جو فوراً ہی پارلیمان کی بڑی جماعتوں کی طرف سے مسترد نہ ہو، آسان کام نہیں ہوگا۔ پچھلے سال بھی میکرون کو نئے وزیراعظم کے انتخاب میں کئی ہفتے لگے تھے۔ اس دوران فرانسوا بایرو ممکنہ طور پر نگران وزیراعظم کے طور پر کام کرتے رہیں گے جب تک کوئی جانشین مقرر نہیں ہوتا۔

میکرون پارلیمانی انتخابات دوبارہ کروا سکتے ہیں۔ اس سے پارلیمان کی موجودہ ساخت میں بڑی تبدیلی آسکتی ہے، لیکن اس کا نتیجہ میرین لی پین کی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی (FN) کی فیصلہ کن فتح کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے۔

 میکرون کے پاس صدارتی انتخابات کروانے کا آپشن بھی موجود ہے — تاہم وہ خود ان میں حصہ نہیں لے سکیں گے کیونکہ ان کی دوسری مدت 2027 میں ختم ہو رہی ہے۔ کچھ پارلیمانی جماعتیں ان سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ وہ یہ راستہ اختیار کریں، لیکن میکرون متعدد بار استعفیٰ دینے سے انکار کر چکے ہیں۔

Watch Live Public News