اولادنرینہ کے خواہشمند افراد کیلئے مجرب اسلامی وظیفہ

اولادنرینہ کے خواہشمند افراد کیلئے مجرب اسلامی وظیفہ
کیپشن: اولادنرینہ کے خواہشمند افراد کیلئے مجرب اسلامی وظیفہ

ویب ڈیسک: اولاد کا ہونا ہر شادی شدہ جوڑے کی سب سے بڑی خواہش اور زندگی کی خوشیوں میں سے ایک ہے۔ جب کسی کے ہاں اولاد نہ ہو تو دل میں اداسی اور گھر میں خاموشی بڑھ جاتی ہے۔ دینِ اسلام ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ ہر حاجت اور پریشانی میں اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں، کیونکہ وہی حقیقی حاجت روا اور مشکل کشا ہے۔

 قرآن و حدیث کی روشنی میں کچھ دعائیں، اذکار اور آزمودہ اسلامی نسخے ایسے ہیں جو ایمان، صبر اور یقین کے ساتھ اپنائے جائیں تو اللہ کے فضل سے والدین کو اولاد کی نعمت نصیب ہو سکتی ہے۔

دارالافتاءجامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی کی ویب سائٹ پر اولاد نرینہ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مجرب قرآنی وظیفہ شائع کیا گیا ہے۔ جو کہ قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔

اولادِ نرینہ کے لیے وظیفہ
سوال

اولادِ نرینہ کے لیے وظیفہ کرنا جائز ہے؟ اگر جائز ہے تو کیا وظیفہ ہے؟ 

اگر لڑکا پیدا ہو تو کیا اس کا نام محمد میکائیل یا صرف میکائل رکھ سکتے ہیں؟

جواب

اولادِ نرینہ کے لیے وظیفہ پڑھنا جائزہے، اللہ تعالیٰ  سے مانگتے ہوئے دعا کی قبولیت کا یقین ہونا چاہیے، لیکن اولادِ نرینہ کے عدمِ حصول  پر ناشکری یا احساسِ کم تری کے جذبات ہرگز پیدا نہیں ہونے چاہییں۔ نرینہ اولاد کے حصول کے لیے چلتے پھرتے اور ہر نماز کے بعد سات مرتبہ درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

'' رَبِّ لاَ تَذَرْنِي فَرْدًا وَّ أَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِيْنَ ''۔

محمد میکائیل یا صرف میکائیل نام رکھنا  فی نفسہ درست ہے، تاہم لوگ مذاق نہ اڑائیں اس لیے یہ نام نہ رکھاجائے۔فقط واللہ اعلم

 فتوی نمبر : 143909200752
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس وظیفے کو پڑھنے کیلئے  جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کے دارالافتاء  کی ویب سائٹ پر جا کر مطالعہ کر سکتے ہیں ۔

Watch Live Public News