وزیراعظم کا قطری امیر سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی بھرپور مذمت کی

وزیراعظم کا قطری امیر سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی بھرپور مذمت کی
کیپشن: وزیراعظم کا قطری امیر سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی بھرپور مذمت کی

ویب ڈیسک: اسرائیل کی قطر پر بمباری کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں شہباز شریف نے اسرائیلی حملوں کی بھرپور مذمت کی ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران اسرائیلی بمباری سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان ہر لحاظ سے قطر کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس نازک موقع پر امت مسلمہ کو متحدہ ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ حملہ قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے، اور یہ ایک انتہائی خطرناک اشتعال انگیزی ہے جس سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

امیر قطر نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Watch Live Public News