ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ تمام مذہبی تعلیمات، معاشرتی اقدار اور اخلاقی ضابطوں کے برخلاف جس طرح میری اہلیہ پر ظلم کیا جا رہا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے۔
ایکس پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ان پر یہ جبر صرف اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ مجھے توڑا جا سکے لیکن میں بشری بیگم کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ تمام تر مصائب اور صعوبتیں بھی ان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکیں اور وہ میرے ساتھ کھڑی ہیں۔
“تمام مذہبی تعلیمات، معاشرتی اقدار اور اخلاقی ضابطوں کے برخلاف جس طرح میری اہلیہ پر ظلم کیا جا رہا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے۔ ان پر یہ جبر صرف اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ مجھے توڑا جا سکے لیکن میں بشری بیگم کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ تمام تر مصائب اور صعوبتیں بھی ان کے عزم…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 9, 2025
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اس قدر وفا شعار خاتون کی مثال نہیں ملتی جو ایسے ظلم و جبر کے باوجود ڈٹ کر کھڑی ہیں۔
ایکس پر اپنی دوسری پوسٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مراد سعید میرے وفادار ترین ساتھیوں میں سے ہے اور حقیقی آزادی کی تحریک کا اہم ترین حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔ اس کے بارے میں قیاس آرائیاں بند ہونی چاہییں۔ وہ میری ہدایات پر ہی انڈرگراؤنڈ ہے۔
“مراد سعید میرے وفادار ترین ساتھیوں میں سے ہے اورحقیقی آزادی کی تحریک کا اہم ترین حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔ اس کے بارے میں قیاس آرائیاں بند ہونی چاہییں۔ وہ میری ہدایات پر ہی انڈرگراؤنڈ ہے۔ مجھے باوثوق ذرائع سے اطلاعات ملی تھیں کہ اس کی جان کو شدید خطرات ہیں- مجھے یہ بھی اطلاعات ہیں…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 9, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے باوثوق ذرائع سے اطلاعات ملی تھیں کہ اس کی جان کو شدید خطرات ہیں- مجھے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنا کر میرے خلاف بطور گواہ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اس نے انڈرگراؤنڈ ہونے سے پہلے بھی اور بعد میں بھی ہر موقع پر میری ہدایات کے مطابق حقیقی آزادی کی تحریک میں فعال کردار ادا کیا ہے۔