ویب ڈیسک: سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی تصنیف کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی تصنیف کی تقریب رونمائی سے خطاب کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ عطاءاللہ تارڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان کیلئے نمایاں خدمات انجام دیں۔پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریئے کے تناظر میں دیکھنا چاہئے۔پاکستان نے کبھی بھی جارحیت کا راستہ نہیں اپنایا۔پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لئے کلیدی کردار ادا کیا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا۔پاک فوج نے ہمیشہ ملکی دفاع کے لئے اہم کردار ادا کیا۔بھارت کی موجودہ حکومت نے اقلیتوں کی زندگی کو اجیرن بنادیا ہے۔بھارتی حکومت اب دنیا میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔کینیڈا اور دیگر ملکوں میں سکھوں کے قتل کے واقعات بھارتی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے کامیاب سفارت کاری کے ذریعے دنیا میں اپنا نقطہ نظر مؤثر انداز میں پیش کیا۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ہماری افواج نے پاکستان کو ہی نہیں دنیا کو محفوظ بنانے کے لئے قربانیاں دیں۔بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔پاکستان نے ہمیشہ امن اور انصاف کی بات کی ہے۔بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔