خیبرپختونخوا میں کم سے کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر ، نوٹیفکیشن جاری

خیبرپختونخوا میں کم سے کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر ، نوٹیفکیشن جاری

(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا میں  کم سے کم اجرت  میں 4 ہزار  روپے بڑھا کر   40 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے کم ازکم اجرتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔جس کے تحت یکم جولائی 2025 سے کم از کم اجرت کا نفاذ ہوگا ۔اس کا اطلاق غیر ہنر مند، بالغ، نوعمر اور نو عمر مزدوروں پر بھی ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مزدور کی یومیہ اجرت 1538 روپے 46 پیسے جبکہ ماہانہ کم ازکم اجرت 40ہزار روپے ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مالکان زیادہ ہنر و تجربہ رکھنے والوں کو اضافی اجرت دینے کے مجاز ہوں گے، جبکہ ٹکڑی یا کنٹریکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کو بھی کم از کم اجرت لازمی دینا ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  پنجاب حکومت نے  بھی مزدوروں کی کم از کم اجرت 40 ہزار  روپے ماہانہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ  مزدوروں کو 26 ورکنگ ڈیز کی کم ازکم اجرت 40 ہزار روپے دی جائے  گی۔

Watch Live Public News