(ویب ڈیسک ) ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار کرلی گئی رپورٹ نے حمیرا اصغر کی موت پر شکوک و شبہات پیدا کردیےحمیرا اصغر کے کپڑوں پر خون کے نشانات ملنے کا انکشاف ہواہے حمیرا کے کپڑوں پر ڈی این اے بھی ملا ہے۔
ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار کرلی گئی۔ رپورٹ نے حمیرا اصغر کی موت پر شکوک و شبہات پیدا کردیے ہیں ۔
میڈیکولیگل رپورٹ انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ حمیرا کے کپڑوں پر خون لگا ہوا تھا ، حمیرا کی ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پر خون کے نشانات ملے ہیں ،اس کے علاوہ کپڑوں پر ڈی این اے بھی ملا ہے ۔
میڈیکولیگل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمیرا کی لاش بھی مکمل نہیں تھی ، صرف ہڈیاں تھیں ، تمام ہڈیاں سہی سلامت تھیں ، جسمانی اعضا نہیں ملے ، جسمانی اعضا نہ ملنے کے باعث وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈ اور ڈی این اے کے حوالے سے کوئی ڈیٹا بینک موجود نہیں ، اگر ایسی فیسلٹیز ہوتیں تو کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ممکن تھی ۔
پولیس ذرئع کے مطابق حمیرا اصغر کا ایک موبائل فون بھی اب تک نہیں مل سکا ہے ، موبائل فون کے ڈیٹا سے تفتیش میں بہت مدد مل سکتی تھی۔