واٹس ایپ میں کمپینن موڈ متعارف کرادیا گیا

واٹس ایپ میں کمپینن موڈ متعارف کرادیا گیا
معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں کمپینن موڈ متعارف کرا دیا گیا ہے ، جس کے تحت صارفین اب ایک سے زائد اسمارٹ فون یا دیگر ڈیوائسز پر اس میسجنگ ایپ کو بیک وقت استعمال کر سکتے ہیں۔ اس فیچر پر کافی عرصے سے کام ہو رہا تھا اور اب یہ بیٹا ورژن استعمال کرنے والے تمام صارفین کو دستیاب ہے۔ صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا ۔ اس نے فیچر 'کمپینن موڈ' کے تحت صارفین کے لیے مختلف ڈیوائسز پر بیک وقت میسجز بھیجنے، کال کرنا ممکن ہوجائے گا۔ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے دیگر ڈیوائسز کو مرکزی ڈیوائس سے لنک کر سکیں گے۔صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو بیک وقت 4 ڈیوائسز میں استعمال کرسکیں گے۔

فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ:

واٹس ایپ صارف جب کسی نئے فون پر واٹس ایپ انسٹال کرے گا تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرنے پر اسے لنک اے ڈیوائس کا آپشن نظر آئے گا۔اس پر کلک کرنے کے بعد کیو آر کوڈ سے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ڈیوائس سے لنک کرنا ممکن ہوگا۔ اس ملٹی پل ڈیوائسز فیچر سے جس ڈیوائس پر بھی واٹس ایپ کو اوپن کیا جائے گا، میسجز اور فائلز کو دیکھنا ممکن ہوگا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔