(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ میں عیدالفطر کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ ہوا۔
وزیراعظم نے عیدالفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔